چینی جدید دور کا زہر ہے، طبی ماہرین

اتوار 14 فروری 2016 12:19

چینی جدید دور کا زہر ہے، طبی ماہرین

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء)طبی ماہرین نے کہا ہے کہ چینی جدید دور کا زہر ہے جس کے زیادہ استعمال سے انسانی جسم پر 13اقسام کے مختلف پریشان کن طبی اثرات مرتب ہوتے ہیں جن میں گردوں ، بلڈپریشر ، مٹاپے ،جگر اور ذیابیطس سمیت لبلبے کا کینسر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

امریکا کے محکمہ صحت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ لوگوں کو روزانہ صرف 50گرام چینی استعمال کرنی چاہئے جبکہ عالمی ادارہ صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزانہ 25گرام چینی کا استعمال طبی لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی جیسے سفید زہر کے استعمال سے پرہیز کے ذریعے بہت سے طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں