مالی سال 2015-16ء کی پہلی ششماہی میں شعبہ ٹیکسٹائل کے قرضوں کے حصول میں گذشتہ سال کی نسبت 43فیصد کا اضافہ

اتوار 14 فروری 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) رواں مالی سال 2015-16ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ کے قرضوں کے حصول میں کذشتہ سال کے مقابلہ میں 43فیصد کا اضافہ ہوا ہے، اور جولائی تا دسمبر 2015 ء کے دوران شعبہ کو 82 ارب 60 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2014-15 ء کے اسی عرصہ کے دوران ٹیکٹائل سیکٹر کو57 ارب 70 کروڑ روپے کے قرضے جاری کئے گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران شعبہ کی برآمدات میں 5فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جسکی برآمدات 6.8875 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6.544 ارب ڈالر تک کم ہو گئیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں