گذشتہ تین سال کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو غذائی اجناس اور بیوریج مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ

اتوار 14 فروری 2016 12:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) گذشتہ تین سال کے دوران متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو غذائی اجناس اور بیوریج مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر سعید قادر نے کہا ہے کہ گلف فوڈ نمائش سے ملکی برآمدات میں مزیدا ضافہ ہو گا جس میں 90 پاکستانی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمد میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ خشک پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات سے 9.7 اور 7.8 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا ہے اسی طرح آلو کی برآمدات 5.9 ملین ڈالر تک بڑھی ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت سے ملکی برآمدات کو فروغ حاصل ہو گا جس سے قیمتی زر مبادلہ کمانے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں