نامکمل دستاویزات پر دبئی اور ابو ظہبی جانے والے دو مسافرگرفتار

گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور چکوال سے ہے ،ایف آئی نے تفتیش شروع کر دی

اتوار 14 فروری 2016 13:55

نامکمل دستاویزات پر دبئی اور ابو ظہبی جانے والے دو مسافرگرفتار

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 فروری۔2016ء ) ایف آ ئی اے نے نامکمل دستاویزات پرقومی ایئر لائن کے ذریعے دبئی اور ابو ظہبی جانے والے دو مسافروں کو پرواز سے آف لو ڈ کر کے گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لاہور اور چکوال سے ہے ،ایف آئی نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز بینظیر بھٹو انٹرنیشنل آیئر پورٹ پر نامکمل دستاویزات پر پی آئی آے کی پرواز کیذریعے دبئی اور ابو ظہبی جانے کی کو شش ناکام بنا دی گئی ہے اور ایف آئی اے نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے ، لاہور سے تعلق رکھنے والا مسافر محمد ریاض، اسلام آباد سے ابوظہبی اور چکوال کا رہائشی محمد نیاز دبئی جا رہا تھا ، دونوں ملزمان کے پاس بیرون ملک سفر کر نے کے لیے ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں،۔

ایف آئی اے نے ملزمان کیخلاف مقدمادرج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں