شاہ محمود قریشی کی سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے گھرآمد،مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

اتوار 14 فروری 2016 14:07

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی مخدوم شاہ محمود قریشی گزشتہ روز سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

جہا انہوں نے مرحوم کی اہلیہ اور ان کے صاحبزادوں عبدالصمد خان اور نجیب احمد خان سے اظہار تعزیت کیا۔ بعد میں مخدوم شاہ محمود قریشی حکاز کمپنی کے چیئرمین عرفان الحق علوی کی رہائش گاہ پر گئے ۔ جہاں ان کے والدمحمودالحق علوی مرحوم کیلئے فاتحہ پڑھتی ۔ انہوں نے مرحومین کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں