قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے رپورٹ
پاکستان 60 روز میں ایل این جی وصول کرنا شروع کر دیگا سالانہ 100 ارب روپے کی بچت اور گیس کی 25 فیصد ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی حکومتی ارکان پارلیمنٹ
اتوار 14 فروری 2016 14:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) قطر کے ساتھ کیا گیا ایل این جی معاہدہ جنوبی ایشیا کا سستا ترین معاہدہ ہے پاکستان 60 روز میں ایل این جی وصول کرنا شروع کر دیگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاہدے سے اقتصادی ترقی کی رفتار تیز بجلی اور کھاد کی پیداوار میں اضافہ ہوگا ۔ سالانہ 100 ارب روپے کی بچت اور گیس کی 25 فیصد ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
پاک قطر تجارتی حجم 300 ملین ڈالر سے بڑھ کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ حکومتی ارکان پارلیمنٹ کے مطابق ایل این جی معاہدہ عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے ۔وزیر اعظم نوازشریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں توانائی‘بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور صارف انڈسٹری سے متعلق منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم کی کاوشوں کی بدولت قطر میں ایک لاکھ افراد کو روزگار کی فراہمی کا معاہدہ بھی قابل ستائش ہے ۔
مختلف طبقہ فکر کے افراد نے توانائی بحران کے خاتمے اور گیس قلت پر قابو پانے کیلئے ایل این جی معاہدے کو پاک چین اقتصادی راہداری کے بعد حکومت کا عظیم کارنامہ اور تحفہ قرار دیا ہے۔توانائی بحران سے ملکی جی ڈی پی کو سالانہ دو فیصد نقصان پہنچ رہا ہے حکومت موجودہ شرح ترقی کا ہدف پانچ فیصد کو دو ہزار اٹھارہ تک سات فیصد پر لیجانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ ایل این جی کی دستیابی اس ہدف کو حاصل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔توانائی بحران کا خاتمہ جہاں انڈسٹری کا پہیہ گھمائے گا وہیں گھریلو خواتین اور بچے بھی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کی توانائی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگ میل
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
سپریم کورٹ نے فشریز ،لائیوسٹاک میں کنٹریکٹ بھرتی ملازمین سے متعلق درخواست خارج کر دی
اسلام آباد میں نان روٹی قیمتوں کا نوٹیفکیشن معطل،فریقین سے تفصیلی جواب طلب
شیرافضل مروت کی حفاظتی منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
پاک فوج کی جانب سے 'علم ٹولو دا پارہ' کے تحت تحصیل سپن وام، شیواہ اور اور میر علی کے نوجوانوں کا اسلام ..
چین کے وزیر برائے بین الاقوامی تعلقات کا وفاقی وزیر احسن اقبال کو تہنیتی خط ، بطور وفاقی وزیر منصوبہ ..
بانی پی ٹی آئی و سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی ،علی نواز اعوان ودیگر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ..
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم ..
کونسی جماعت کو کتنی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی فارمولہ طے پاگیا
وزیراعظم نے گرین ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کی تعمیر کے لیے وزیر خزانہ کی زیر سربراہی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی