ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ

چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے لگی

اتوار 14 فروری 2016 14:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری اور بارش کے باعث سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے سیاحتی مقامات پر شہریوں کا رش لگ گیا میدانی علاقوں میں بھی یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے لگی ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بالائی علاقے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہے ۔

مری ایبٹ آباد ناران کاغان اور دیگر سیاحتی مراکز کے راستے برف ڈھکے دکھائی دیئے راستے دشوار ہونے کے باوجود پر سیاحوں کا رش لگا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

منچلے نوجوان اور بچے برف کے گولے بنا کر ایک دوسرے پر پھینک کر لطف اندوز ہو ئے گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جلانے کی لکڑیاں اور ایل پی جی گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا گلگت اور گردنواح میں موسم آبر آلود رہا۔

گلیات میں متعد د رابطہ سڑکیں اب تک بند رہیں مانسہرہ میں بھی موسم بادستور سرد رہا چمن پشین زیارت سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سائبیرین ہوائیں چلنی شروع ہو گئیں ادھر سندھ اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بتدریج سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں