تربیلا 4 اور5 توسیعی پن بجلی کے منصوبوں سے2820 میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی عابد شیر علی

منصوبہ عالمی بنک کی مالی معاونت سے نوے کروڑ ڈالر سے زائدکی لاگت سے مکمل کیا جائیگا انٹرویو

اتوار 14 فروری 2016 15:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 فروری۔2016ء) پانی و بجلی کے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تربیلا 4 اور5 توسیعی پن بجلی کے منصوبوں سے2820 میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ تربیلا فور توسیعی بجلی منصوبے پر اب تک تقریباً49 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے اور جولائی 2017 میں منصوبے سے ایک ہزار چار سو دس میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع ہوجائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ عالمی بنک کی مالی معاونت سے نوے کروڑ ڈالر سے زائدکی لاگت سے مکمل کیا جائیگا۔وزیر مملکت نے کہاکہ تربیلا 5 توسیعی بجلی منصوبے سے بھی 2020 تک مزید ایک ہزار چار سو دس میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔ عالمی بینک اس منصوبے کیلئے تقریباً 80 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیلم جہلم پن بجلی منصوبے پر بھی 76 فیصد کام مکمل کرلیا گیا ہے اور اس کا پہلا یونٹ جولائی 2017تک قومی گرڈ کو دوسو بیالیس میگاواٹ بجلی کی سپلائی شروع کردیگا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں