عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ‘ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے ‘آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے‘ چوہدری عبدالمجید نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے‘جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں،وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی پریس کانفرنس
اتوار 14 فروری 2016 18:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14فروری۔2016ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ‘ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی ‘ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے ‘آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے‘ چوہدری عبدالمجید اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں‘ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے‘جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں۔
وہ اتوار کو یہاں نیوز کانفرنس کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کے شرکاء نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف نازیبا نعرے لگائے۔ سردار سکندر حیات کا سیاست میں اہم مقام ہے ‘ جب واقعہ پیش آیا تو وزیر اعظم آزاد کشمیر نکیال میں موجود تھے اور حملہ آوروں سے رابطے میں تھے اور ساتھ ساتھ ہدایات بھی دے رہے تھے۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
آزاد کشمیر کی پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر پولیس حملہ آوروں کی حوصلہ افزائی کرتی رہی۔ آصف کرمانی نے کہا کہ پر امن لوگوں پر حملہ کر کے ان کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔ نااہل او رکرپٹ وزیر اعطم آزاد کشمیر کے کہنے پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں پر حملے کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی بلکہ الٹا پولیس نے ہمارے نے ہمارے ہی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کو قیمتی جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے۔ ہم عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے اور جھوٹ کیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ واقعہ کی شفاف تحقیقات کے حامی ہیں۔ وزیر اعظم نوا زشریف چاہتے ہیں کہ واقعہ کی تحقیقات ہوں۔ انہوں نے کہ کہا کہ سیاسی جلسے جلوس نکالنا ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی سطح پر مد برانہ انداز میں مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔ ہمارے دلوں میں کشمیریوں کی بہت عزت اور مقام ہے۔ معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہاکہ آزاد کشمیر کی حکومت کی کارکردگی کو دو لفظوں ” کرپٹ اور نااہل “ میں بیان کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اپنی نالائقی اور نااہلی چھپانے کیلئے بے بنیاد باتیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کو مسلم لیگ (ن) کے کامیاب ورکرز کنونشن سے اپنا انجام نظر آ رہا ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو حقائق جاننے کیلئے پارٹی کے کسی معتبر شخص کو آزاد کشمیر بھیجیں ۔ چوہدری عبدالمجید کے دماغ میں موجود فتور کل سامنے آ گیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کی ہے۔ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہیں۔ جان و مال کے تحفظ میں ناکامی پر وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید فوری مستعفی ہو جائیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے جمہوری عمل کے تسلسل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ آصف کرمانی نے کہا کہ جلوسوں میں اشتعال انگیز تقاریر اور نعرے بازی سے گریز ہونا چاہیے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ..
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا ..
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے