پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا65واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا

پیر 15 فروری 2016 12:29

اسلام آ با د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا65واں یوم پیدائش کل بدھ کو منایا جائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے ان کی سالگرہ کے سلسلے میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاکستان کے عظیم سپوت پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیاانہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں