کھیل میں جذبات پر قابو ضروری ہے، رمیز راجا :وہاب کودھکا نہیں دینا چاہیے تھا،شعیب اختر

پیر 15 فروری 2016 12:46

کھیل میں جذبات پر قابو ضروری ہے، رمیز راجا :وہاب کودھکا نہیں دینا چاہیے تھا،شعیب اختر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) احمد شہزاد اور وہاب ریاض کے جھگڑے پر کرکٹ کے سابق کرکٹرز میدان میں نکل آئے ، رمیز راجا نے کہا کہ ایک کھلاڑی قومی ٹیم سے باہر ہے، دوسرا ٹیم کے اندر ہے، کھیل میں گرما گرمی ہونی چاہیے لیکن جذبات پر قابو ہونا چاہیے،راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا کہ کھیل میں ایسا ہوجا تا ہے مگر یہ دونوں تو حد سے ہی آگے نکل گئے،میں سمجھتا ہوں کہ وہاب نے غلط کیا ہے وہاب کو بیٹسمین شہزاد کو دھکا نہیں دینا چاہیے تھا ،چونکہ زیادہ غلطی وہاب کی تھی اس لئے اس کو جرمانہ بھی زیادہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں