وزیراعظم نواز شریف کا رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

پیر 15 فروری 2016 13:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی کے رکن اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شیخ روحیل اصغر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ واضح رہے کہ شیخ روحیل اصغر کی والدہ گزشتہ روز انتقال کرگئی تھیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں