ایف آئی اے کیمختلف شہروں میں کارروائیاں ، چار اشتہاریوں سمیت دس مبینہ انسانی سمگلرز گرفتار

پیر 15 فروری 2016 13:51

اسلام آباد /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پنجاب میں ایف آئی اے کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران چار اشتہاریوں سمیت دس مبینہ انسانی سمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے پنجاب کے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے لاہور‘ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں کارروائیوں کے دوران چار اشتہاریوں سمیت دس مبینہ انسانی سمگلر گرفتار کرلئے۔ گرفتار سمگلروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں