حکومت نے اسلام آباد کو سموکنگ فری زون بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا

پیر 15 فروری 2016 15:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) حکومت نے اسلام آباد کو سموکنگ فری زون بنانے کے فیصلے پر عملدرآمد شروع کر دیا،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے لائسنس کے بغیر سگریٹ کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کردی، خلاف ورزی کی صورت میں دکاندار کو 50 ہزار جرمانہ اور 3 دن قید کی سزا ہوگی،لائسنس فیس بڑھا کر ڈبل کر دی گئی،امپورٹڈ سگریٹ کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو حکومت کی طرف سے وفاقی دارالحکومت میں بغیر لائسنس سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ امپورٹڈ سگریٹ کسی صورت فروخت نہیں ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابقخلاف ورزی کی صورت میں دکاندار کو 50 ہزار جرمانہ اور 3 دن قید کی سزا ہوگی،اس سلسلے میں وزارت صحت اور وزارت کیڈ نے بھی کام شروع کر دیا ہے، ایکسائز انسپکٹر خود جا کر دکانداروں کو لائسنس جاری کرے گا۔

ذرائع کے مطابق 1700 سے زائد دکانوں کو لائسنس جاری کئے جائیں گے اور ابتدائی طور پر 50 سے زائد دکانداروں کو لائسنس جاری کردیئے گئے ہیں۔ سگریٹ کی فروخت کی لائسنس فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 1958ء کے ٹو بیکو وینڈر ایکٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں