سپریم کورٹ :مشرف کیخلاف آرٹیکل 6 کے مقدمے کی انفرادی درخواست خارج،متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

پیر 15 فروری 2016 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل6 کے مقدمے کی سماعت انفرادی طور پر جاری رکھنے سے متعلق درخواست کی سماعت خارج کرتے ہوئے درخواست گزار کوہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ فورم سے رجوع کریں جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست وکیل توفیق آصف کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار توفیق آصف ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور انھوں نے موقف اختیارکیاکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقی تین فریقین کو سْنا جبکہ مجھے سنے بغیر درخواست خارج کر دی،آپ کا متعلقہ فورم خصوصی عدالت ہے آپ متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ عدالت نے توفیق آصف کی درخواست خارج کر دی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں