ڈنمارک نے پاکستان میں پانی کے مسئلے کا حل پیش کردیا ،اے کیو ٹاپ پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف

خوشی ہے کہ ڈینش کمپنی پاکستان میں اپنی موجود گی کو بڑھا رہی ہے،کمر شل قو نصلر عاصر قریشی

پیر 15 فروری 2016 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان بیس کروڑ آبادی کا ملک ہے جہاں صنعتی ترقی کے علاوہ لوگوں کا شہروں کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے اور اس کی آبادی کو پانی کا چیلنج درپیش ہے، فی الحال دنیا میں سب سے زیادہ پانی کی کمی والے ممالک میں پاکستان کا شمار چھبیسویں نمبر پر ہوتا ہے اور اس وقت پاکستان کی 35فیصد آبادی کو پینے کے صاف پانی تک رسائی حاصل نہیں ہے2025تک پاکستان کی آبادی 25کروڑ سے تجاوز کر جائے گی جس کے نتیجے میں پاکستان میں فی کس دستیاب پانی کی شرح کم ہو کر 660کیوبک میٹر ہو جائے گی۔

پیر کو پاکستان کے پانی کے مسئلے کا حل دریافت کرنے کے لیے ڈنمارک کے سفارتخانے نے دنیا کی مشہور پانی فراہم کرنے والی ڈینش کمپنی گرنڈفوس کے اشتراک سے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف ترقیاتی اداروں کے نما ئندوں اور پانی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے گرنڈ فوس نے اے کیو ٹاپ پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف کروائی ہیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے ڈنمارک کے کمر شل قو نصلر عاصر قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ گرنڈ فوس پاکستان میں اپنی موجود گی کو بڑھا رہی ہے اور اب اس نے اے کیو ٹاپ اے ٹی ایم متعارف کروارہی ہے۔ ہم گرنڈ فوس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیوں کی سٹرٹیجک پارٹنرشپ کی بدولت گرنڈ فوس اس صنعت کو بطور پمپنگ مکمل فراہم کنندہ موجود ہے۔

گرنڈ فوس کا پائیدار حل ترقی اور کاروبار سے ہم آہنگ اور ڈنمارک کی حکومت کے وژن پاکستان میں امداد سے تجارت کی طرف کی عمدہ مثال ہے۔مختصر طور پر گرنڈفوس اے کیو ٹاپ ایک واٹر ڈسپنسر ہے جو پانی کے نل کی طرح ہے جسے صارفین سمارٹ کارڈ کے ذریعے استعمال اور پانی کریڈٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔اس ڈسپنسر میں ایک مکمل واٹر مینجمنٹ سسٹم موجود ہے اور صارفین مو بائل بینکنگ کے زریعے پانی اپنے اے ٹی ایم کارڈچارج بھی کروا سکتے ہیں، گرنڈفوس اے کیو ٹاپ محصولات کے لیے ایک مکمل نظام مہیا کرتا ہے، اس کی مجوزہ قیمت پانی کی افادیت اور غیر سرکاری تنظیموں کی پانی کی مالیاتی اور آپریشنل کاروائیوں کے قابل بناے گی۔

تقریب میں شرکت کے لیے ڈنمارک سے اسلام آباد آنے والے گرنڈفوس کے گلوبل پراڈکٹ مینجر جسپر لورنزن نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کاربار کے وسیع مواقع نظر آ رہے ہیں اور ہم نے اے کیو ٹاپ کے ذریعے پاکستان میں پانی کی ترقی کی مالیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید حل متعارف کروایا ہے مجھے اس دریافت کا عینی شاہد ہونے پر فخر ہے اور ہم اس کو مکمل کامیاب کرنے کے لیے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گرنڈفوس پمپ ٹیکنالوجی کے ساتھ گرنڈ فوس اے کیو پیور صاف پانی کے اعزازی یونٹوں کے ساتھ یہ پانی فراہم کرنے والی طویل مدتی، مستحکم، پائیدار ، شفاف اور مالی طور پر بھی مستحکم ٹیکنالوجی ہے۔پاکستان میں سیلز مینیجر ناصر فریدی نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا میں پانی کی کمی والے ممالک میں ہوتا ہے اور ملک کی ایک تہائی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔

اعلی درجے کی پمپنگ صلاحیت کے حامل ہونے کی حثیت کی وجہ سے گرنڈ فوس کو عالمی رہنما کمپنی کا اعزاز حاصل ہے جس کی مثال سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے سے بھی ملتی ہے۔واضح رہے کہ ڈنمارک کے چھوٹے سے شہر بجرنگبرو میں 1945میں قائم ہونے والی گرنڈ فوس کی اس وقت دنیا کے چالیس سے زیادہ ممالک میں مصنوعات موجود ہیں۔گرنڈفوس تین ارب یورو کی سالانہ آمدن کے ساتھ پچاس سے زائد ممالک میں اسی کمپنیاں اور انیس ہزار ملازمین رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ مقامی طور پر اس کے ڈسٹری بیوٹرز اوراور شراکت داروں کی وسیع تعداد موجود ہے۔پمپ ٹیکنالوجی میں ستر سال تجربے کے علاوہ گرنڈ فوس نے مصنوعات ، مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجی، سیلز ، مارکیٹینگ اور صارفین کی خدمت میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے، پانی کے شعبے میں اعلی صنعتی معیار اور پائیدار حل گرنڈ فوس کی بنیاد ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں