سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

پیر 15 فروری 2016 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے موخر کردیا گیا اور ایجنڈا پر بحث اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس کمیٹی چیئرمین سینیٹر سید شبلی فراز کی صدارت میں ہونا تھا لیکن اراکین کمیٹی کی غیر حاضری کے باعث اجلاس کو ملتو یکر دیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل کو بریفنگ کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اجلاس پیر دن 11 بجے کمیٹی روم نمبر 1 میں طلب کیا گیا تھا لیکن اراکین کمیٹی کی عدم شرکت کے باعث اجلاس منعقد نہ ہو سکا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں