ڈنمارک کی کمپنی گرنڈ فوس نے پاکستان میں اے کیو ٹیپ پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف کروا دی

پیر 15 فروری 2016 19:58

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان میں پانی کے مسئلے کے حل کیلئے دنیا کی مشہور پانی فراہم کرنے والی ڈنمارک کی کمپنی گرنڈ فوس نے اے کیو ٹیپ پانی کی اے ٹی ایم مشین متعارف کروا دی۔ اس سلسلے میں ڈنمارک کے سفارتخانے نے گرنڈفوس کے اشتراک سے ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں معروف ترقیاتی اداروں کے نما ئندوں اور پانی سے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہوئے ڈنمارک کے کمر شل قو نصلر عاصر قریشی نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ گرنڈ فوس پاکستان میں اپنی موجود گی کو بڑھا رہی ہے اور اب اس نے اے کیو ٹاپ اے ٹی ایم متعارف کروائی ہے۔ ہم گرنڈ فوس کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ پاکستانی کمپنیوں کی سٹرٹیجک پارٹنرشپ کی بدولت گرنڈ فوس اس صنعت کو بطور پمپنگ مکمل فراہم کنندہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

گرنڈ فوس کا پائیدار حل ترقی اور کاروبار سے ہم آہنگ اور ڈنمارک کی حکومت کے وژن پاکستان میں امداد سے تجارت کی طرف کی عمدہ مثال ہے۔مختصر طور پر گرنڈفوس اے کیو ٹاپ ایک واٹر ڈسپنسر ہے جو پانی کے نل کی طرح ہے جسے صارفین سمارٹ کارڈ کے ذریعے استعمال اور پانی کریڈٹ بھی رکھ سکتے ہیں۔اس ڈسپنسر میں ایک مکمل واٹر مینجمنٹ سسٹم موجود ہے اور صارفین مو بائل بینکنگ کے ذریعے پانی اپنے اے ٹی ایم کارڈچارج بھی کروا سکتے ہیں، گرنڈفوس اے کیو ٹاپ(AQtap) محصولات کے لیے ایک مکمل نظام مہیا کرتا ہے، اس کی مجوزہ قیمت پانی کی افادیت اور غیر سرکاری تنظیموں کی پانی کی مالیاتی اور آپریشنل کارروائیوں کے قابل بنائے گی۔

تقریب میں شرکت کے لیے ڈنمارک سے اسلام آباد آنے والے گرنڈفوس کے گلوبل پراڈکٹ مینجر جسپر لورنزن نے کہا کہ انہیں پاکستان میں کاروبار کے وسیع مواقع نظر آ رہے ہیں اور ہم نے اے کیو ٹاپ کے ذریعے پاکستان میں پانی کی ترقی کی مالیاتی پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایک جدید حل متعارف کروایا ہے۔ ہم اس کو مکمل کامیاب کرنے کے لیے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

گرنڈفوس پمپ ٹیکنالوجی کے ساتھ گرنڈ فوس اے کیو پیور صاف پانی کے اعزازی یونٹوں کے ساتھ یہ پانی فراہم کرنے والی طویل مدتی، مستحکم، پائیدار ، شفاف اور مالی طور پر بھی مستحکم ٹیکنالوجی ہے۔پاکستان میں سیلز مینیجر ناصر فریدی نے کہا کہ پاکستان کا شمار دنیا میں پانی کی کمی والے ممالک میں ہوتا ہے اور ملک کی ایک تہائی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ اعلیٰ درجے کی پمپنگ صلاحیت کے حامل ہونے کی حثیت کی وجہ سے گرنڈ فوس کو عالمی رہنما کمپنی کا اعزاز حاصل ہے جس کی مثال سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے سے بھی ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں