پرو یز رشید کی سانحہ کوٹلی پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو منصف مقرر کرنے کی پیشکش
چوہدری عبد المجید ریکارڈ لے آئیں اور میں بھی اپنا ریکارڈ پیش کرتا ہوں ٗ خورشید شاہ جو فیصلہ کرینگے تسلیم کرونگا ٗوزیر اطلاعات پرویز رشید کی کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین شور شرابے کرتے رہے
پیر 15 فروری 2016 20:39
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات پرو یز رشید نے سانحہ کوٹلی پر قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو منصف مقرر کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیر اعظم چوہدری عبد المجید ریکارڈ لے آئیں اور میں بھی اپنا ریکارڈ پیش کرتا ہوں ٗ خورشید شاہ جو فیصلہ کرینگے تسلیم کرونگا ۔ پیر کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ہم نے کشمیر کا دورہ ذاتی حیثیت میں کیا ، میں نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کی تقریر کے الفاظ اخبارات میں پڑھے جن میں لکھا تھا کہ تین وفاقی بدمعاش حملہ آور ہو رہے ہیں ان کو یہاں دفن ہونے کی بھی جگہ نہ ملے گی ۔
ہم نے ان کی بات کو ہنسی مذاق میں ٹال دیا ، ہم نے یہ دورہ سیاسی کارکن کی حیثیت سے کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے ٹیلی فون پر مجھ سے سخت باتیں کیں لیکن میں نے جواب میں صرف یہ کہا کہ یہ باتیں آپ کے عہدے کو زیب نہیں دیتیں۔ کیا کوٹلی پرویز رشید کے اختیار میں ہے یا وزیراعظم آزاد کشمیر کے ؟ کوٹلی میں امن و امان قائم کرنا پرویز رشید کی ذمہ داری ہے یا وزیراعظم آزاد کشمیر کی ۔
ان کے سخت بیان کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کیا ۔ کوٹلی کے سانحے پر جوڈیشل کمیشن بن گیا ہے ہمیں اس کی فائنڈنگ کا انتظار کرنا چاہئے تھا ۔ جے سی نے اگر ہماری غلطی کہی تو ہم ہر سزا کیلئے تیار ہوں گے لیکن وزیراعظم آزاد کشمیر کو پتہ تھا کہ جے سی ان کی غلطی کی بھی نشاندہی کرے گا لیکن اس سے پہلے ہی ہمارے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے اور اگر قاتل مقتول کو گرفتار کروائے تو پھر آوازیں بلند ہو گی ۔ میں اور میری پارٹی جے سی پر اعتماد کرتے ہیں آزاد کشمیر میں جو بھی واقعات ہوئے وہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے غیر جانبدارانہ بیانات کی وجہ سے ہوئے ہیں خورشید شاہ کو منصف مقرر کرتا ہوں میں بھی ریکارڈ لے کر ان کے سامنے پیش ہو جاؤں گا اور وہ جو فیصلہ کرے گا ہمیں قبول ہو گا پرویز رشید نے کہا کہ چوہدری عبد الحمید جانتے تھے کہ جس جگہ سے پیپلز پارٹی کا جلوس گزرتا ہے وہا ں سکندر حیات کے رشتے دار رہتے ہیں اور ان کے املاک بھی ہیں تاہم پھر بھی جلوس کو وہا ں سے گزارا گیا ۔وزیر اعظم آزاد کشمیر کو معلوم تھا کہ نکیال کا یہ علاقہ سیاسی اختلاف کا مرکز ہے اور وہا ں پر پیپلز پارٹی کے جلوس میں وہ تمام لہجہ استعمال کیا گیا جس کو پارلیمنٹ میں استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔پرویز رشید کی کی تقریر کے دوران پیپلز پارٹی کے اراکین شور شرابے کرتے رہے۔ بعد ازاں پیپلز پارٹی کے اراکین نے بولنے کی اجازت نہ ملنے پر کرسیوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی ۔ ’’لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی ‘‘ ’’گلوئیوں کی سرکار نہیں چلے گی ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ڈیسک بجاتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
الیکٹرانک میڈیا کی مانیٹرنگ کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے استعمال کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، روبینہ ..
ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے، ترجمان وزارت قومی صحت
وفاقی نظامت تعلیم کے زیر اہتمام ایف سیون ٹو کالج میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کا نئے پی ایچ ڈیز کی عبوری تقرری کیلئے پری اسسمنٹ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
حضرت مجدد الف ثانی ؒ کے عرس میں شرکت کے لئے زائرین کی قرعہ اندازی
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ویبینارکے انعقاد پر ..
اسلام آباد کو خوبصورت اور سرسبزشہر بنانے کے لئے آئی سی سی آئی، سی ڈی اے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا، ..
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں کمی ریکارڈ
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت ..
پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی کے بھارتی اقدام پر تحفظات کا اظہار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 137 پوائنٹس کی کمی
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا