اسلام آباد ٗپہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ٗ تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے

پیر 15 فروری 2016 20:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے پہلے میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ہے ٗ نتائج کے مطابق حکومت جماعت کے شیخ انصر شہر کے پہلے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر اور ڈپٹی میئرز کے انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر تھا اس دوران وفاقی دارالحکومت کے 77 منتخب بلدیاتی نمائندوں میں سے 75 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

ایک ووٹر کو شناختی کارڈ نہ ہونے جبکہ دوسرے کو مقررہ وقت نہ آنے پر ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔پولنگ کے بعد جاری کئے گئے نتائج کے تحت مسلم لیگ (ن) کے شیخ انصر 49 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے خرم نواز نے 26 ووٹ حاصل کئے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی نظام رائج کیا گیا ہے ،اس سے قبل وفاقی دارالحکومت براہ راست وفاقی حکومت کے ماتحت تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں