ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے کوئی پاکستانی تفتیشی ٹیم لندن نہیں بھجوائی گئی: وفاقی وزارت داخلہ

muhammad ali محمد علی پیر 15 فروری 2016 20:49

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15فروری۔2016ء) وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کیلئے کوئی پاکستانی تفتیشی ٹیم لندن نہیں بھجوائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کیس کی تحقیقات کے حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کیلئے پاکستان کی کسی تفتیشی ٹیم کو لندن بھجوائے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اس کیس کے حوالے سے پاکستان کے پاس جتنے بھی کوائف تھے وہ برطانوی حکومت کے حوالے کیے جا چکے ہیں۔ اس حوالے سے قیاس آرائیوں اور بلا تصدیق خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں