سپیکر قومی اسمبلی کا پاکستان اور جرمنی مابین تعلقات کو فروغ دینے کیلئے پارلیمانی رابطوں میں اضافے پر زور

دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطو ں کو فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتیں حاصل ہو گی ، پاکستان میں سر مایہ کاری کے نئے امکانات کو تلا ش کرنے کی ضروت ہے ، مو جو دہ دوطرفہ تجارتی حجم کوبڑھایا جائے سر دا رایاز صادق کی جرمن سفیراینالیپل سے ملاقات میں گفتگو

پیر 15 فروری 2016 22:00

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دا رایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات موجودہے جنہیں پارلیمانی اور معاشی تعاون کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطو ں کو فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتیں حاصل ہو گی ، پاکستان میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں اس لئے باہمی تعاون کے نئے امکانات کو تلا ش کرنے کی ضروت ہے دونو ں ممالک کے ما بین مو جو دہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت ہے ،تجارتی حجم میں اضافہ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون دونو ں ممالک کے ما بین مو جود معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کر دار ادا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کویہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں جرمنی کی سفیراینالیپل سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔سپیکر نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت ،اراکین پارلیمنٹ اور عوامی سطح پر رابطو ں کو فروغ سے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہتیں حاصل ہو گی ۔باہمی تعاون کے نئے امکانات کو تلا ش کرنے کی ضروت پر زور دیتے ہوئے سر دارایا ز صادق نے کہا کہ پاکستان میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں۔

انہوں نے دونو ں ممالک کے ما بین مو جو دہ تجارتی حجم میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ تجارتی حجم میں اضافہ اور اقتصادی شعبوں میں تعاون دونو ں ممالک کے ما بین مو جود معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے میں اہم کر دار ادا کرسکتے ہیں۔عالمی اور خطے کے معاملات پر تبادلہ خیا ل کرتے ہوئے سپیکر کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و سلامتی کا خواہا ں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے کوششیں کر رہا ہے ۔

انہوں نے اس بات کو تسلیم کیا کہ جرمنی نے ہمیشہ اہم علا قائی اور عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک کی سیاسی قیادت کے ما بین مسلسل رابطے دونوں اقوام کو قریب لانے اور باہمی پارلیما نی سفارتکاری اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کر دار ادا کر سکتے ہیں۔جر منی کی سفیر Ms. Ina Lepelنے جر منی کے لیے سپیکر کے تاثرات پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت بھی پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور اقتصادی و سماجی شعبوں میں تعاون میں اضافے کے ذریعے انہیں مزید وسعت دینے کی خواہش رکھتی ہے ۔

انہو ں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے اراکین اور تاجر برادری کے درمیان رابطے دونوں اقوام کے لیے سود مند ثابت ہو نگے ۔انہوں نے کہا کہ جرمنی یو رپ کا سب سے بڑا ملک ہے اور پاکستان کے ساتھ دوستانہ اور قریبی تعلقات چاہتا ہے ۔انہوں نے یقین دالایا کہ جرمنی عالمی اور علا قائی سطح پر پاکستان کی جمہو ریت کے استحکا م اور معاشی ترقی کے لیے کی جانے والی کو ششوں کی حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے جرمن پارلیما ن کے سپیکر کی طرف سے سپیکر کو نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور انہیں جرمنی کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں