پاکستان کوایف 16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے
سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا اظہار خیال
پیر 15 فروری 2016 22:33
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان کو امریکا کی طرف سے ایف ۔16 جنگی طیاروں کی فروخت پر بھارتی ردعمل بے بنیاد ہے کیونکہ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے میں پاک فوج کو تقویت ملے گی اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی رہنماؤں ،دفاعی تجزیہ کاروں، سابق سفراء اور ماہرین نے ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے پروگرام ”ہفتہ رفتہ“ میں کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان کو ایف۔ 16 طیاروں کی فراہمی پر بھارت کا ردِعمل افسوسناک ہے۔ پاکستان بھارت یاکسی اورملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ یہ طیارے اپنے دفاع کیلئے ہیں اور پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوسکتا۔(جاری ہے)
پاکستان کو قبائلی علاقوں میں جنگ جاری رکھنے کیلئے بھی ان طیاروں کی ضرورت ہے۔
پاکستان نے کم وسائل سے ضرب عضب شروع کیا۔ ان طیاروں کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔ نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز چینل کے کنٹرولر جاوید خان جدون نے کہا کہ ایف ۔16 طیارے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن ضرب عضب جاری رکھنے میں پاکستان آرمی کیلئے معاون ثابت ہوں گے۔ ایف۔16 کے استعمال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں اور پاکستان کو ایف ۔16 طیاروں کی فروخت اس سلسلے میں ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ بھارت اسلحہ درآمد کرنے والا دنیا کاسب سے بڑا ملک ہے اس لیے اس کے تحفظا ت بلاجواز ہیں ۔ دفاعی تجزیہ کار ڈاکٹر پرویز اقبال چیمہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ غیر ضروری پراپیگنڈہ نہیں کر رہا ہے بلکہ اس نے ہمشیہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت میں اضافے پر شور مچایا ہے۔ سابق سفیر عابدہ حسین اور فوزیہ نسرین نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بلاجواز ہیں۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑ رہا ہے اور ان طیاروں کے حصول سے پاکستان کی جنگی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گی۔ بھار ت پاکستان کیلئے مشکلات کھڑی کر رہا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ظفر جسپال اور اے زیڈ ہلالی نے کہا کہ بھارت کے اعتراضات بے بنیاد ہیں۔ بھارت خوداسلحہ کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ کر رہا ہے جبکہ یہ صرف خطے میں امن کیلئے ہے۔ یہ پاکستان کا حق ہے کہ اپنی عسکری قوت کو مضبوط کرے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزائوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
احتساب عدالت ،آصف علی زرداری اور دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت ملتوی
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کے اعزاز میں پر وقار تقریب کا اہتمام
پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے رمضان میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے اور تعاون کرنے والے افراد ..
ملک میں سیاسی بحران کے خاتمے اور نئی حکومت کا قیام مثبت پیش رفت ہے ، سید کوثر عباس
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
او ای سی رواں مالی سال کے دوران پیڈیاٹرک اور جیریٹرک نرسوں کی افرادی قوت قطر بھیجے گا
پرویز الہی کو اڈیالہ جیل سے منتقل نہ کرنے اور میڈیکل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت 2 مئی تک ملتوی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر سٹیٹ کونسل کی جانب ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا