خورشید شاہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ، کوٹلی واقعہ ،پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نہ کر نے کیخلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں بھرپور احتجاج کافیصلہ

پیر 15 فروری 2016 22:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 فروری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے پار لیمانی رہنماؤں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت ،پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نا کر نے کیخلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے پار لیمانی رہنماؤں کا اجلاس اپوزیشن لیڈر سید خوشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں رکن قومی اسمبلی نوید قمر، شازیہ مری ،عمران ظفر لغاری ،نفیسہ شاہ سمیت پی پی کے 20سے زائد ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں پی پی کارکن کی ہلاکت ،پی آئی اے کی ممکنہ نجکاری اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مناسب کمی نا کر نے کیخلاف قومی اسمبلی کے رواں سیشن کے دوران حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں