ایف آئی اے کی مختلف شہروں میں کارروائی ،4 انسانی سمگلر گرفتار

منگل 16 فروری 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) ایف آئی اے کے انسانی اسمگلنگ سیل نے مختلف شہروں میں کارروائی کر کے 4 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے کے انسانی سمگلنگ سیل نے اسلام آباد ، لاہور اور شیخوپورہ میں کارروائیاں کر کے پولیس کو مطلوب 4 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں فرحان ، خوشنود ، صفدر اور سرور کو شیخوپورہ ، لاہور اور اسلام آباد میں کارروائی کر کے گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے جو انسانی سمگلنگ کے گھناؤنا دھندہ کرتے تھے انہوں نے متعدد افراد کو پاکستان سے غیر قانونی طور پر افغانستان اور ایران کے راستے بیرون ممالک اسمگل کیا ہے ایف آئی اے نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں