اسلام آباد : ایم کیو ایم رہنما ریحان ہاشمی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 فروری 2016 13:17

اسلام آباد : ایم کیو ایم رہنما ریحان ہاشمی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 فروری 2016ء) : ایم کیو ایم رہنما ریحان ہاشمی نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریحان ہاشمی کا استعفیٰ منظور بھی کر لیا ہے ، اسپیکر ایاز صادق نے ہدایات جاری کیں کہ ریحان ہاشمی کی سیٹ 6 فروری سے خالی تصور کی جائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ریحان ہاشمی کا کہنا ہے کہ میں نے پارٹی ہدایت پر استعفیٰ دیا ہے ، مجھے نئی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔ ریحان ہاشمی نے کہا کہ مجھے کراچی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں دئے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں