پاکستان رواں برس مارچ میں دو ایشین ٹینس ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا

منگل 16 فروری 2016 13:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) ایشین ٹینس فیڈریشن نے رواں سال مارچ میں پاکستان کو دو ایونٹس کی میزبانی کی اجازت دیدی ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایشین ٹینس فیڈریشن اے ٹی ایف انڈر 14 اور انڈر سپر سیریز ٹینس چیمپئن شپ کی پاکستان میں کرانے کی اجازت دی ہے۔ اے ٹی ایف انڈر 14 ایونٹ 7 سے 13مارچ تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو پاکستان ٹینس فیڈریشن سپانسر کرے گا۔

جبکہ دوسرا ایونٹ انڈر سپر ٹینس چیمپئن شپ 14 سے 20 مارچ تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا اس ایونٹ کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس سپانسر کرے گا۔ ایونٹ میں بوائز سنگلز ‘ ڈبلز ‘لیڈی سنگل اور لیڈی ڈبل کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

فیڈریشن نے تمام اہل خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اے ٹی ایف ایونٹ میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے مخصوص نمبر حاصل کریں اور اپنی انٹریاں ایشین فیڈریشن کو بھجوائیں ۔

فیڈریشن نے انٹری کے لئے پہلی لیگ میں 9 فروری  دوسری لیگ کے لئے 16 فروری مقرر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایف تمام مین ڈرا کے کھلاڑیوں کو رہائش کی سہولیات فراہم کرے گی اور 8 اچھے کھلاڑیوں کو تین وقت کا کھانا بھی دے گی جبکہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے ہاسٹل میں رہائش کی سہولیات دی جائیں گی۔دونوں ایونٹس میں 32 سے زائد غیر ملکی کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ ان ایونٹس کی میزبانی سے پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر اچھا تاثر جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں