وزیراعظم نواز شریف کی میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن سے ملاقات میں گفتگو

منگل 16 فروری 2016 14:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، توانائی کے شعبے میں خود انحصاری اور بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، معاشی ترقی کیلئے شفافیت ، مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ وہ منگل کو میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔

اس موقع پر میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے اور ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالا کھلے گا اورپاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دو سال کے دوران پاکستان میں معاشی پالیسیوں کی بدولت حیران کن تبدیلی آئی ہم حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون اور ٹرانس میشن لائنز میں لائن لاسز میں کمی کیلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے شفافیت، مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا اور پاکستان میں سرمایہ کاردوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ توانائی میں خودانحصاری اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں