معاشی ترقی کیلئے شفافیت مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں وزیر اعظم نواز شریف

منگل 16 فروری 2016 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہاہے کہ معاشی ترقی کیلئے شفافیت  مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں  پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں جبکہ میکننری کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالا کھلے گا اورپاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔

منگل کو یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم نواز شریف سے میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دور ان وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ معاشی ترقی کیلئے شفافیت، مقابلے کے رجحان اور نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں،حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا اور پاکستان میں سرمایہ کاردوست ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ توانائی میں خودانحصاری اوربنیادی ڈھانچے کی ترقی پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں خود انحصاری کے حصول پر خصوصی تودے رہے ہیں وزیراعظم نے پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر کاروبار دوست ماحول کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کے عزم کا اعاد ہ کیا اس موقع پر میکنزی کے گلوبل ایم ڈی ڈومینک بارٹن نے پاکستان کے معاشی ایجنڈے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، چین اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی ترقی کیلئے نہایت اہم ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی کا تالا کھلے گا اورپاکستان کی معاشی ترقی کا نیادور شروع ہوگا۔

دو سال کے دوران پاکستان میں معاشی پالیسیوں کی بدولت حیران کن تبدیلی آئی ہم حکومت پاکستان کی پالیسی اصلاحات میں تعاون اور ٹرانس میشن لائنز میں لائن لاسز میں کمی کیلئے حکومت کی مدد کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں