ثقلی لہریں دریافت کرنیوالے پاکستانی سائنسدانوں کو وزیراعظم کی مبارکباد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 19:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 16 فروری۔2015ء) وزیراعظم نوازشریف نے آئن سٹائن کی بیان کردہ ثقلی لہروں(گریوی ٹیشنل ویوز)کا کھوج لگانے والی ٹیم میں شامل پاکستان کے دو سائنسدان نرگس ماول والا اور عمران خان کو مبارکباد دی ہے اور دونوں سائنسدانوں کو پاکستانی طالب علموں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ہے۔ حال ہی میں ثقلی لہروں کی دریافت میں جہاں پاکستانی خاتون سائنسدان نرگس ماول والا کا نام لیا جارہا ہے وہیں اس تاریخی دریافت میں پاکستان کے ایک اور قابل فخر نوجوان سائنسدان عمران خان نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے نرگس ماول والا اورعمران خان کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سائنسدان پاکستانی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

(جاری ہے)

کش ثقل کی لہروں کے تعین کی کامیابی کا سہرا یوں تو کئی سائنسدانوں کے سر ہے تاہم پاکستانی نژاد پروفیسر نرگس ماول والا کی اس تحقیق میں نمایاں کردار کے علاوہ ایک اور پاکستانی نوجوان سائنسدان عمران خان بھی اس میں شامل رہے۔

اس اہم منصوبے میں دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد سائنسدانوں نے حصہ لیا جن میں جی ایس ایس آئی کے نوجوان سائنسدان بھی شامل ہیں۔پاکستانی نوجوان سائنسدان اس رپورٹ کے شریک مصنف تھے۔ جی سی سی آئی میں عمران خان دیگر نوعمر سائنسدانوں کے ساتھ گرے ویٹون پروجیکٹ کا بھی حصہ رہے ہیں اور وہ ریاضی، لوگریتھم ، ڈیٹا مائننگ اور دیگر شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاکستانی نژاد امریکی ماہر طبیعات نرگس ماول والا اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سائنسدان عمران خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے سائنسدانوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے ایک ہفتے میں منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں