اسد عمر کا کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کو خط

وفاقی دارالحکومت کیلئے مختص فنڈز کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ

منگل 16 فروری 2016 20:43

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 فروری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری کو خط تحریر کیا ہے اور وفاقی دارالحکومت کیلئے مختص کیے جانے والے فنڈز کی تفصیلات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

طارق فضل چوہدری کو تحریر کیے گئے خط میں ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ترقیاتی کاموں کیلئے مختص کیے گئے 63کروڑ کو این اے 48اور 49میں مساوی طور پر تقسیم کیا جانا چاہیے۔

تحریک انصاف پورے اسلام آباد کیلئے مختص کیے گئے فنڈز کے ایک حلقے (NA-49)میں استعمال کی بالکل اجازت نہیں دے گی۔ ان کے مطابق طارق فضل چوہدری کا خط کی وصولی کے دو ہفتے گزر جانے کے باوجود فنڈز کی تفصیلات کی فراہمی سے گریز انتہائی تشویش کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں