جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے وفد کی چیئر مین پیمرا ابصار عالم سے ملاقات

مار ننگ شوز میں بڑ ھتی ہو ئی فحاشی اور اسلا می اقدار،نظریہ پاکستان کے منا فی نشر ہو نے والے پرو گرا مز پر اپنے تحفظا ت سے آگاہ کیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 16 فروری 2016 22:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 فروری۔2016ء ) جماعت اسلا می حلقہ خواتین کے ایک وفد نے چیئر مین پیمر ابصار عالم سے ملاقات کی اور الیکٹرونک میڈ یا کے مار ننگ شوز میں پر بڑ ھتی ہو ئی فحاشی اور اسلا می اقدار،نظریہ پاکستان اور قا ئد اعظم ،علا مہ اقبا ل کے فرمودات کے منا فی نشر ہو نے والے پرو گرامات پر اپنے تحفظا ت سے آگاہ کیا اور ایک یا داشت پیش کی ۔

وفد میں جماعت اسلامی کی ممبر قومی اسمبلی عائشہ سید،جماعت اسلامی کی سابق ممبر قومی اسمبلی بلقیس سیف ،ناظمہ صوبہ پنجا ب سکینہ شاہد،نا ظمہ ضلع اسلا م آباد زیبا خالد،سیکریٹری اطلا عات صو بہ پنجاب سعدیہ سیف بھی مو جو د تھیں۔چیر مین پیمرا سے گفتگو کر تے ہو ئے جماعت اسلامی پنجاب کی نا ظمہ سکینہ شاہد نے کہاپیمرا کا ضابطہ اخلا ق اور سپریم کو رٹ کے آرڈر کے با و جو د الیکٹرو نک میڈیا پرغیر اخلاقی مار ننگ شوز سمیت دیگر پرو گرامات نشر کیے جا رہے ہیں جس کی وجہ سے نو جوان نسل تیزی سے بے راروی کا شکار ہو چکی ہے اور سو چے سمجھے منصو بے کے تحت انڈین ڈراموں نشر کر کے ہندوانہ ثقافت کو فرو غ دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے وفد نے کہا پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد اسے اخلاق سوز پرو گرامات کو نہیں دیکھنا چاہتی لہذا پیمرا اس ضمن میں اپنے ضا بطہ اخلاق پر عملدر آمد یقینی بنائے اور الیکٹرو نک میڈیا پر صحت مند تفریح ،تعلیمی اور معلو ما تی پروگرا م نشر کیے جا ئیں۔چیر مین پیمرا ابصار عالم نے جماعت اسلامی خواتین کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ پیمرانے کچھ ٹی وی چینلز کو غیر اخلاقی پرو گرامات نشر کر نے پرجرمانے کیے ہیں اور پیمرا اس حوالے سے مزید اقدامات بھی اٹھا ئے گا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں