اپوزیشن کو شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے عملی کردار ادا کرنا ہو گا ،قاتل حکمران کٹہرے میں کھڑے نہ ہوئے تو بے گناہ لوگ مرتے رہیں گے

عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کا تنظیمی اجلاس سے گفتگو

منگل 16 فروری 2016 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 فروری۔2016ء ) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں بیٹھی ہوئی اپوزیشن جماعتیں حکومت کو نیچا دکھانے کیلئے ماڈل ٹاؤن سانحہ کا ذکر کرتی ہیں،مگرکسی نے بھی شہدائے ماڈل ٹاؤن کے لواحقین کو انصاف دلوانے کیلئے عملی کردار بھی ادا نہیں کیا ،انہوں نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث دہشتگرد اور قاتل حکمران بچ نہیں سکیں گے ،انصاف اور قانون کی عدالت میں حکومتی بربریت کا مقابلہ کریں گے ،اپوزیشن جماعتیں ،سول سوسائٹی ،انسانی حقوق کی تنظیمیں انصاف کیلئے مظلوموں کا ساتھ دیں،سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کا پھندا بنے گا ۔

۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر) مشتاق احمدنے ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ابراررضاایڈووکیٹ،فاروق بٹ،اجمل چوہدری،صدیق بٹ،عثمان بٹ،نعمان کریم،محمد سلیم،عرفان طاہر ،اشتیاق میر،احسان اﷲ ایڈووکیٹ،سردار برکت ایڈووکیٹ،فیصل نیازی،شیخ اقبال،سردار محمد علی لاشاری اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود بھی شہدا کے ورثا کو انصاف کیوں نہیں مل سکا ،قاتل حکمران کٹہرے میں کھڑے نہ ہوئے تو بے گناہ لوگ مرتے رہیں گے میجر(ر) مشتاق احمد نے کہاکہ دہشتگردی کی عدالت ابھی تک پولیس کی درج کروائی گئی جھوٹی ایف آئی آر اور جھوٹے گواہوں پر بحث کر رہی ہے ،پولیس نے دہشتگردی کی عدالت میں جھوٹا چالان اور جھوٹے گواہ پیش کئے اور دہشتگردی کی عدالت اسی کی سماعت کر رہی ہے ،شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کی طرف سے درج کروائی گئی ایف آئی آ ر کونظر انداز کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 21ویں صدی آزاد میڈیا اور نام نہاد جمہوریت کے ہوتے ہوئے انصاف کا خون ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوٹلی آزاد کشمیر میں پی پی کے کارکن کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔جب تک شریف برادران اقتدار سے الگ نہیں ہونگے،بے گناہوں کا قتل عام ہوتا رہے گا ۔ماڈل ٹاؤن میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کو کبھی معاف نہیں کرینگے ، آخری فتح مظلوموں اور شہیدوں کی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں