پمز میں ناقص انتظامات ، بے ضابطگیاں ‘ فیکٹس فائنڈنگ رپورٹ پر کیڈ کا سابق ایم ڈی کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ

وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا معاملے کی مکمل چھان بین کا حکم

منگل 16 فروری 2016 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 فروری۔2016ء) وزارت کیڈ نے پمز میں ناقص انتظامات ترقیاتی فنڈز میں بے ضابطگیاں ‘ فیکٹس فائنڈنگ رپورٹ پر سابق ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا‘ وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے معاملے کی مکمل چھان بین کا حکم دے دیا۔ 2013 ء سے اب تک پمز انتظامیہ اور خورد برد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی سفارش بھی کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز میں ناقص انتظامات ‘ ترقیاتی فنڈز میں بے ضابطگیاں اور فیکٹس اینڈ فائنڈنگ رپورٹ پر معاملہ ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ۔ وزیر مملکت کی جانب سے چند روز قبل پمز کے اچانک دورے کے دوران پائی جانے والی بدانتظامی کے باعث ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں ابتدائی انکوائری میں پمز کے ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر الطاف کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا اور اب وزیر مملکت برائے کیڈ نے معاملے کی مکمل چھان بین کا حکم دے دیا ہے اور اس حوالے سے 2013 ء سے اب تک پمز انتظامیہ اور خورد برد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی سفارش کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں