بلوچستان میں فائرنگ، قبائلی رہنما سمیت تین افراد جاں بحق

بدھ 17 فروری 2016 11:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) بلوچستان کے دو مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں قبائلی رہنما اور سرکاری اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے ۔قبائلی رہنما کی ہلاکت کا واقعہ بارکھان میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے دولائی کے علاقے میں قبائلی رہنما موزان مری کے گھر پر حملہ کیا۔ حملے میں قبائلی رہنما سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ قبائلی رہنما کا شمار حکومت کے حامیوں میں ہوتا تھا۔ پنجگور میں پولیس کے مطابق فائرنگ کے ایک اور واقعے میں محکمہ پولیس کا ایک نائب قاصد جاں بحق ہوا ہے۔پولیس نائب قاصد کو ہلاک کرنے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں