34ممالک کے اتحاد میں دہشت گردی کے خلاف فوجی کوششوں کو مربوط بنانااور انٹیلی جنس شیئرنگ شامل ہے،34 رکنی اتحاد کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا اجلاس فروری میں ہونا تھا، جو ابھی نہیں ہو سکا،تجربے کی بنیاد پر ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی افواج کو تربیت فراہم کر رہی ہے،سعودی عرب میں 1000سے زائد فوجی جوان سعودی افواج کو تربیت دے رہے ہیں
وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کے قومی اسمبلی میں سوالوں کے جوابات
بدھ 17 فروری 2016 12:56
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ34ممالک کے اتحاد میں دہشت گردی کے خلاف فوجی کوششوں کو مربوط بنانااور انٹیلی جنس شیئرنگ شامل ہے،34 رکنی اتحاد کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا اجلاس فروری میں ہونا تھا، جو ابھی نہیں ہو سکا،تجربے کی بنیاد پر ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی افواج کو تربیت فراہم کر رہی ہے،سعودی عرب میں پاکستانی افواج کے 1000سے زائد فوجی سعودی افواج کو تربیت دے رہے ہیں۔
وہ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جوابات دے رہے تھے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے 1982ء سے فوجی تعاون کا معاہدہ ہے، سعودی افواج کی تربیت کیلئے ایک ہزار سے بارہ سو پاکستانی فوجی سعودی عرب میں موجود ہوتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا وسیع تجربہ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج سعودی افواج کی تربیت اور استعداد کار میں اضافے کیلئے معاونت فراہم کر رہی ہے۔
مشیر خارجہ نے کہا کہ تجربے کی بنیاد پر ہماری افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سعودی افواج کو تربیت فراہم کر رہی ہے،34 ممالک کا فوجی اتحاد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دہشت گردی کے خلاف فوجی کوششوں کو مربوط بنانااور انٹیلی جنس شیئرنگ شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 34 رکنی اتحاد کے وزرائے خارجہ اور دفاع کا اجلاس فروری میں ہونا تھا، جو ابھی نہیں ہو سکا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے ذریعے انقلاب لانے کیلئے پرعزم ہے، وزیرمملکت شزہ فاطمہ خواجہ کا ..
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر سنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
سپریم کورٹ،کراچی تجاوزات کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری
امیر مقام سے مسلم لیگ ن صوابی کے وفد کی ملاقات ، صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو
امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلپو گرانڈی سے زوم میٹنگ ،افغان مہاجرین کے مسائل پر تبادلہ خیال ..
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل کے حل کے احکامات جاری
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
سعودی عرب، پاکستان اور ازبکستان کے مابین سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے شراکت داری کا اہم معاہدہ طے
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
ایف آئی اے کا انسپکٹر اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
لاہور کی بارش نے پاکستانی کرکٹرز کیلئے چائے کا موڈ بنادیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
ویرات کوہلی کا آؤٹ ہونے پر غصے کا اظہار: زمین اور کوڑے دان کو بلاّ دے مارا، ویڈیو وائرل
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی