ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کل شروع ہوگا

بدھ 17 فروری 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ کی تیاری کے سلسلہ میں ماڈل ٹاؤن فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جمعرات سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس ‘ اسلام آباد میں شروع ہوگا، ماڈل ٹاؤن کلب کے چیئرمین محمد ایاس نے بتایاکہ تربیتی کیمپ میں30 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے،جن میں عثمان یامین، حماد قریشی، ظہیر عباس، حمزہ اکرام، زبیراحمد، محمد جواد، شوال سیف، محمد عمیر، عبداللہ، نیئرنصیر، عاقب خان، ریحان اسلم، حسیب علی، طلحہ خالق، فہد محبوب، عبداللہ مسعود، ریحان فاروق عادل، شہزاد حبیب، مبشر شہزاد، توصیف حیدر، محمد حمزہ، کاشان عباس، اسفنددادان، شعبان سلیم،بلال اعظم، اسد احمد، وقاص احمد، حسنین احمد، احسن احمد، فیصل رفیق شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچ محمد صدیق بنگش تربیت دیں گے،انہوں نے کہاکہ ماڈل ٹاؤن کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان 19 فروری کو کیا جائے گا، اسلام آباد بی ڈویژن فٹ بال لیگ 20 فروری سے شروع ہوگی جس میں 18 ٹیمیں حصہ لیں اور ماڈل ٹاؤن کلب کو گروپ ڈی میں ترامڑی کلب، جناح کلب اور ایلیٹ کلب کے ساتھ رکھا گیا ہے اور امید ہے کہ ماڈل ٹاؤن کلب لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں