عمران خان پچیس فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے

بدھ 17 فروری 2016 14:08

عمران خان پچیس فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پچیس فروری کو کوٹلی آزاد کشمیر سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرینگے ان کے ہمراہ جہانگیر ترین ، نعیم الحق ، فیصل جاوید اور دیگر بھی کوٹلی جائینگے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرف سے کوٹلی میں ایک جلسے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کی مہم کا آغاز کرے گی اور اس جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف خطاب کرینگے ۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان تحریک انصاف کے حوالے سے ہوم ورک مکمل کرچکے ہیں ذرائع کے مطابق عمران خان کے جلسہ عام میں کوٹلی سمت دیگر اضلاع کی اہم شخصیات بھی پاکستان تحریک انصاف میں جانے کا اعلان کرینگے دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ناراض ارکان و ر ہنماؤں سے رابطے کرتے ہوئے انہیں اپنے حلقوں میں بھاری فنڈز دینے کا بھی لالچ دیدیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں