پاکستان سکواش فیڈریشن سال کے آخر میں پی ایس اے کے4 بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد کرے گی

بدھ 17 فروری 2016 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان سکواش فیڈریشن رواں سال کے آخر میں پی ایس اے کے4 بین الاقوامی سکوائش ایونٹس کا انعقاد کرے گی ‘ 15 ہزار ڈالر کا ٹورنامنٹ اپریل میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکواش فیڈریشن کے حکام کے مطابق پی ایس اے نے 25 ہزار ڈالر کے4 ایونٹس پاکستان میں کرانے کی باضابطہ اجازت دی ہے جو رواں سال اکتوبر سے دسمبر تک پاکستان میں کھیلے جائیں گے جس میں دنیا بھر سے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس اے ایونٹس کیلئے امریکہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، کینیڈا، مصر، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں بین الاقوامی ایونٹ کا انعقاد قومی کھلاڑیوں کیلئے سود مند ثابت ہوگا اور ان کی عالمی رینکنگ میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ حکام نے بتایا کہ اپریل میں 25 ہزار ڈالر کا ایونٹ کھیلا جائے گا جس میں صرف پاکستانی کھلاڑی حصہ لیں گے-

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں