غیر قانونی کچی آبادی کیس،ایف آئی اے نے سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا

بدھ 17 فروری 2016 14:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی کچی آبادی کیس میں سی ڈی اے افسران کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ بدھ کو سپیشل جج سنٹرل ملک نذیر کی عدالت میں سی ڈی اے کے سب انسپکٹر انفورسمنٹ افتخار حسین کی ضمانت خارج ہونے پر ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم مختار حسین پر غیر قانونی کچی آبادی کے قیام میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں