پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی:سعودی عرب،قطر ،روس اور امریکہ سر جوڑ لئے

بدھ 17 فروری 2016 16:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیل سپلائی کرنے والے چار بڑے ممالک سعودی عرب ، قطر ، روس اور امریکہ نے سر جوڑلئے ہیں ۔ باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قطر میں ان چار بڑے ممالک کا ایک خفیہ اجلاس ہوچکا ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا بلکہ تیل سپلائی کرنیوالے ممالک کی فہرست میں ایران کے شامل ہوجانے کے بعد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ چاروں ممالک جو کہ اوپک کے بھی ممبر ہیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے معاشی بحران کا بھی شکار نظر آتے ہیں اس لئے ان ممالک نے مارکیٹ کیلئے تیل کی سپلائی کیلئے مخصوص کوٹے پر بھی غور کیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر تیل کے اعلان کے فوری بعد دنیا بھر میں زیادہ تیل کی کھپت والے ممالک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے واضح رہے کہ ایران سے پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل پیدا کرنے والے چار اہم ممالک جو کہ اوپیک کے رکن ہیں کو اقتصادی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے قیمتوں میں استحکام ان کیلئے ایک چیلنج ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں