آزاد کشمیر اور گلگت و بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 13 ارب24 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری

بدھ 17 فروری 2016 16:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء) وزارت خزانہ نے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے زیر انتظام منصوبہ جات کیلئے 13 ارب،24 کروڑ،40 لاکھ روپے ریلیز کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت امور کشمیر کے تحت آزاد کشمیر میں مختلف پراجیکٹس میں آزاد کشمیر بلاک الوکیشن کیلئے 7 ارب 70 کروڑ روپے ،راٹھوہا ہریام پل میرپور کیلئے 35 کروڑ،میرپور میڈیکل کالج کیلئے 7 کروڑ ،مظفر آباد میڈیکل کیلئے 7 کروڑ،میرپور سپلائی سکیم کیلئے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ گلگت بلتستان میں گلگت بلتستان بلاک الوکیشن کیلئے 4 ارب 5 کروڑ ،ہائیڈل پاور پراجیکٹ نلتر(III ) اور (V) کیلئے بلترتیب 70 کروڑ اور 16 کروڑ روپے جاری کیئے ہیں۔

ان پراجیکٹس کیلئے 55 ارب،64 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں 19 ارب 21 کروڑ 80 لاکھ کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔مالی سال 2015-16 میں ان منصوباجات کیلئے 8 ارب 75 کروڑ کی بیرونی امداد سمیت 23 ارب،23 کروڑ اور 70 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جس میں سے فروری 2016 میں 13 ارب 24 کروڑ 40 لاکھ روپے ریلیز کر دئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں