نیب آرڈیننس کا اطلاق فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک پر ہوتاہے،ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عزم پر کاربند ہیں،نیب کے قیام کا مقصدکرپشن کیخلاف آگاہی، روک تھام اور لوٹی گئی دولت واپس لینا ہے

چیئرمین نیب چودھری قمر زمان کی ملتان کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 16:36

اسلام آباد/ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) چیئرمین نیب چودھری قمر زمان نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک پر ہوتاہے،ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عزم پر کاربند ہیں،نیب کے قیام کا مقصدکرپشن کیخلاف آگاہی، روک تھام اور لوٹی گئی دولت واپس لینا ہے۔ وہ بدھ کو ملتان کے ریجنل ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین نیب نے تمام ریجنل ہیڈ کوارٹرز سے ریکارڈ طلب کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں۔ چودھری قمر زمان نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے عزم پر کاربند ہیں، 1999 میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ نیب قائم کیا گیا ہے، نیب کے قیام کا مقصد کرپشن کے خلاف آگاہی، روک تھام اور لوٹی گئی دولت واپس لینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کا اطلاق فاٹا اور گلگت بلتستان سمیت پورے ملک پر ہوتاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں