اسلام آباد : نیب وزیر اعظم نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہے ۔ ترجمان نیب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 فروری 2016 16:48

اسلام آباد : نیب وزیر اعظم نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہے ۔ ترجمان نیب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2016ء) : ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ نیب وزیر اعظم نواز شریف کی رائے کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم مداخلت پالیسی کی وجہ سے ہی نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے۔نیب کو کچھ قباحتیں ورثے میں ملی ہیں تاہم ادارے میں بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی تجاویز کومدٍ نظر رکھتے ہوئے احتسابی عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بہاولپور میں اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے نیب کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تنبیہہ کی تھی کہ نیب اپنا کام مکمل ذمہ داری سے کرے بصورتٍ دیگر نیب کے خلاف بھی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں