چھٹی پر جانیوالوں کو شوکاز جاری نہیں کئے: ترجمان پی آئی اے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ چھٹی پر گئے پی آئی اے ملازمین کو شوکاز جای کرنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ صرف ہڑتال میں متحرک کردار ادا کرنے والے ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے کیونکہ لازمی سروس ایکٹ کے تحت ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنا مینجمنٹ کیلئے ضروری تھا۔ انہوں نے کہاکہ جن ملازمین کو شوکاز ملے ہیں وہ دیئے گئے وقت میں ادارے کو اپنی وضاحت پیش کر سکتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ قومی ائیرلائن کو اربوں روپے نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں