روسی صدر پیوٹن ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے : امریکی میڈیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 17 فروری 2016 18:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری۔2016ء ) امریکی ذرائع ابلا غ نے بتایا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن آئندہ ماہ پاکستان میں ایل این جی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے ۔امریکی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے گزلے روسی وفد کے ذریعے صدرپیوٹن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی ۔

(جاری ہے)

ایل این جی منصوبے پر کام کرنیوالی انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز کے سی ای او مبین صولت نے بتایاکہ صدر پیوٹن کو جون سے پہلے پاکستان کا دورہ کرناہے ٗدیگر جنوب ایشیائی ممالک کیلئے بھی ایک گیٹ وے کا کام کررہے ہیں ۔مبین صولت نے بتایاکہ پاکستانی حکام اور ماہرین توانائی نے روس کے حالیہ دورے کے موقع پردودہائیوں کے بعد اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں