وزیراعظم نے نیب کو کرپشن کے خلاف کارروائی سے نہیں روکا،اس کے خلاف شکایات پرمتنبہ کیاہے ،، حکومت نے نیب کے حوالے سے قوانین ترمیم میں لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، نیب کے اندر اختیارات کا غلط استعمال اورکرپشن ہوتی ہے، وزیراعظم نے اسی حوالے سے بیان دیا ہے، میٹرو بس منصوبہ ،نندی پور سمیت تمام منصوبوں کے حوالے سے انکوائری اور جواب دہی کیلئے تیار ہیں، احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے

مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 فروری 2016 18:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے نیب کو کرپشن کے خلاف کارروائی سے نہیں روکا، اداروں کے خلاف جب شکایات آئی ہیں تو وزیراعظم انتباہ کر سکتے ہیں، حکومت نے نیب کے حوالے سے قوانین ترمیم میں لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، نیب کے اندر اختیارات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور کرپشن بھی کی جاتی ہے، وزیراعظم نے اسی حوالے سے بیان دیا ہے، میٹرو بس منصوبہ ،نندی پور سمیت تمام منصوبوں کے حوالے سے انکوائری اور جواب دہی کیلئے تیار ہیں، ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے اور بدنام کرنے سے سرمایہ کاری کا اعتماد خراب ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کے تمام اداروں اور سول سوسائٹی کی آواز ہیں، جب اداروں کے بارے میں شکایات آتی ہیں تو وزیراعظم ان کو انتباہ کر سکتے ہیں، نیب کو کرپٹ لوگوں کے خلاف کاروائی سے کسی نے نہیں روکا، نیب کی انکوائری 20 سال تک ختم نہیں ہوتی اور لوگوں کی عزت اچھالی جاتی ہے، نیب کے اندر اختیارات کا غلط استعمال کیا جاتا ہے اور کرپشن بھی کی جاتی ہے، وزیراعظم نے صرف اسی بات کی نشاندہی کی ہے، ایل این جی منصوبہ، نندی پور، میٹرو بس منصوبہ اور اورنج ٹرین منصوبے سمیت تمام منصوبوں کے حوالے سے جوابدہی اور انکوائری کیلئے تیار ہیں، مسلم لیگ (ن) کو بدنام کرنے کیلئے اگر انکوائری کی جائے تو ٹھیک نہیں ہے، ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے اور بدنام کرنے سے سرمایہ کاروں کا اعتماد خراب ہوتا ہے، نیب کو کرپشن پر کارروائی کرنی چاہیے، جعلی کارروائیوں سے اپنی ساکھ مت خراب کرے، مسلم لیگ کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت پر کرپشن کا کوئی ریفرنس نہیں، یہ کہنا وزیراعظم کے گھر کے سامنے سڑک نہ بنے یا کوئی کھمبا نہ لگے یہ چھوٹی سوچ ہے، احتساب کرنے والوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، حکومت نے نیب کے حوالے سے ترمیم لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں