نیب بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی سے ترقی کا عمل رک جاتاہے ، اس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران خطاب
بدھ 17 فروری 2016 18:49
اسلام آباد/ ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب عدم برداشت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ملک بھر سے بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داؤ پر لگ جاتی ہے، اس سے نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے ملتان علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ملتان علاقائی بیورو کی 2015ء کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔(جاری ہے)
نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے 15فروری سے 17فروری کے دوران ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈنگ سسٹم کی بنیاد پر ملتان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے چیئرمین نیب کا عہدہ سنبھالنے کے فوری بعد جہاں نیب میں بہت سی اصلاحات متعارف کرائیں وہیں انہوں نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر اور نیب ہیڈ کوارٹر کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے معیاری گریڈنگ کا نظام وضع کیا۔ اس نظام کے تحت 80 فیصد حاصل کرنے پر کارکردگی شاندار‘ 60 سے 79 فیصد نمبر حاصل کرنے پر بہت اچھی ‘ 40 سے 49 فیصد نمبر حاصل کرنے پر اچھی اور 40 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنے پر کارکردگی اوسط سے کم قرار دی جاتی ہے۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم کو نیب کے تمام علاقائی بیورو ز کی کارکردگی کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی انہوں نے جنوری 2016میں تمام علاقائی بیوروز کراچی راولپنڈی،خیبر پختونخوا،سکھر اور لاہور کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا، 15فروری سے 17فروری کے دوران ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب ملتان بیورو کی سال 2015کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ملتان بیورو نیب کا حال ہی میں قائم کیا گیا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیب ملتان کو 2015ء میں 1438 شکایات موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے 2015ء کے دوران124 میں سے87 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 61 انکوائریوں میں سے43 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 32 انوسٹی گیشن میں سے 23 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب ملتان نے7 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 16 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے ۔ نیب ملتان نے 2015ء کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 21.13 ملین روپے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے معیاری گریڈنگ سسٹم کے تحت آپریشنل کارکردگی انڈیکس 97 فیصدکی بنیاد پر نیب ملتان بیورو کی کارکردگی کو آؤٹ سٹینڈنگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب ملتان بیورو کی قیادت میں نیب ملتان کی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے نیب ملتان کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں۔ انہوں نے چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ ایوولیشن ٹیم کے کام کو بھی سراہا۔ نیب 1999ء میں قائم کیا گیا اور اسے آگہی اور قانون پر عملدرآمد کے ذریعے ملک بھر سے بدعنوانی کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ نیب قومی احتساب آرڈیننس 1999ء کے تحت کام کر رہا ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورا پاکستان اس کے دائرہ کار میں آتا ہے۔ نیب کا ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں ہے جبکہ اس کے سات علاقائی بیوروز کراچی‘ لاہور‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ سکھر‘ ملتان اور راولپنڈی میں ہیں۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
حکومت کا وفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 550 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71 ہزار909پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
ڈاکٹر اسرار احمد کا یوم پیدائش 26 اپریل کو منایا جائے گا
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ..
ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے پاکستان کا دورہ مکمل کرلیا، دفتر خارجہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ جمعرات کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا ..
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ