اسلام آباد،شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور تعمیراتی سامان چوری کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

بدھ 17 فروری 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 فروری۔2016ء ) شہری کے پلاٹ پر قبضہ کرنے اور تعمیراتی سامان چوری کرنے والے چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ کورال پولیس کو محمد بنارس نے بتایا کہ ملزمان راجہ کاشف غفار ، راجہ وسیم حنیف ، راجہ شہزاد ظہور اور راجہ وقاص نے غوری ٹاؤن میں پلاٹ دے کر رقم لے لی ، تعمیرات شروع کروائیں تو ملزمان قبضہ کرتے ہوئے تعمیراتی سامان اینٹیں ، سیمنٹ وغیرہ اٹھا کر لے گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں