نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز سے تاجر رہنماؤں کے وفد ملاقات، مبار کباد دی

بدھ 17 فروری 2016 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 فروری۔2016ء ) آل پاکستان تا جر اتحاد کے مر کزی صدر محمد کاشف چو ہدری نے تاجر رہنماؤں کے ایک وفد کے ہمراہ اسلام آباد میٹرو پو لیٹن کار پو ریشن کے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز سے ملاقات کی اور انھیں اسلام آباد کا پہلا میئر منتخب ہو نے پر مبار کباد دی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پردیگر تاجر رہنماء افتخار شہزادہ ،خالد بھٹی ،الطاف شاہ ، عبید عباسی ، خرم اقبال، ضیاء احمد ،حمید کیانی،چوہدری جا وید ، محمد علی عباسی بھی مو جو د تھے ۔

محمدکا شف چو ہدری نے نو منتخب میئر شیخ انصر عزیز کو تاجر برادری کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے انھیں اس اُمید کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں میٹرو پولیٹن کار پوریشن کے قیام کے بعد تاجر برادری سمیت دارالحکومت کے شہریوں کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے ۔شیخ انصر عزیز نے کاشف چو ہدری اور اُن کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے انھیں یقین دلایا کے اسلام آباد کے تاجروں کے تمام مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں